پیر, جون 24, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے بھی سپر 8 کا ٹکٹ کٹوا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے نمیبیا کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلا مرحلہ اختتام کی جانب گامزن ہے۔ آج گروپ بی کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے نمیبیا کو شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اس گروپ سے آسٹریلیا پہلے ہی سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکا تھا جب کہ دوسری ٹیم کے لیے انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان مقابلہ تھا۔

- Advertisement -

بارش کے باعث میچ کو 10، 10 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے۔ ہیری بروک نے 20 گیندوں پر نا قابل شکست 47 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی۔

 

ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم مقررہ 10 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر صرف 84 رنز بنا سکی۔ یون انگلینڈ اس میچ میں 40 رنز سے فتحیاب قرار پایا۔ ہیروی بروک جارحانہ اننگ اور دو کیچ لینے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

 

اس جیت کے ساتھ انگلینڈ کے پوائنٹس 5 ہوگئے جب کہ اسکاٹ لینڈ کے بھی پانچ پوائنٹ تھے تاہم انگلش ٹیم نے بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں