جمعرات, جون 27, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلش اوپنر فِل سالٹ کا فُل ایکشن، ایک اوور میں 30 رنز بٹور لیے

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو آؤٹ کلاس کر دیا انگلش اوپنر فل سالٹ نے ایک اوور میں 30 رنز بٹورے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سپر ایٹ مرحلہ جاری ہے جس کے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 8 وکٹوں سے شکست دی۔

میچ کی خاص بات انگلینڈ کی اننگ کا سولہواں اوور تھا جس میں انگلش اوپنر فل سالٹ اپنے فل ایکشن میں نظر آئے اور ویسٹ انڈین بولر روماریو شیفرڈ کی درگت بناتے ہوئے ان کے اوور میں 30 رنز حاصل کیے۔

- Advertisement -

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ ٹیم کا 15 اوورز کے اختتام تک اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز تھا اور اسے جیت کے لیے 30 بالز پر 40 درکار تھے۔

اس موقع پر ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ 16 واں اوور کرانے آئے جو ان کے کوٹے کا دوسرا اوور تھا اور پہلے اوور میں انہوں نے صرف 11 رنز دیے تھے۔

تاہم یہ اوور شیفرڈ اور ویسٹ انڈین ٹیم کے لیے بھیانک خواب ثابت ہوا کیونکہ اوور کی پہلی گیند کا استقبال فل سالٹ نے چوکے سے کیا اور اوور میں تین چوکے اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے۔

 

پہلی گیند پر چوکا لگانے کے بعد دوسری بال پر چھکا لگایا۔ تیسری بال کو وکٹ کیپر کے سر پر سے اٹھا دیا جو چوکے کے لیے باؤنڈری پار کر گئی۔ پھر لگاتار دو چھکے اور آخری گیند پر چوکا رسید کیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقی اوپنر ڈی کاک نے امریکی بولر کو دھو ڈالا، ویڈیو

سالٹ کی اس کاوش کی بدولت انگلش ٹیم نے 15 گیندیں قبل ہی مطلوبہ 181 رنز کا ہدف حاصل کر لیا اور ٹرافی کے دفاع کے لیے ایک قدم آگے کی جانب بڑھا دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں