ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناکام قومی کرکٹرز پی سی بی سے اہم مطالبہ کریں گے!

اشتہار

حیرت انگیز

رواں ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلے ہی مرحلے میں شرمناک طریقے سے میگا ایونٹ سے باہر ہونے والے ناکام کرکٹرز پاکستان کرکٹ بورڈ سے اہم مطالبہ کرنے والے ہیں۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی اور میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار گرین شرٹس پہلے مرحلے میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

اس شرمناک کارکردگی کے بعد پاکستانی کرکٹرز اور ٹیم انتظامیہ شدید تنقید کی زد میں ہے جب کہ ناکام قومی کرکٹرز نے میگا ایونٹ میں اپنی بدترین ناکامی پر قوم سے معافی مانگنے اور اپنا محاسبہ کرنے کے بجائے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اہم مطالبہ کرنے کی ٹھان لی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ٹیم کے سینیئر کھلاڑیوں نے ایک باہمی میٹنگ کر کے طے کیا ہے کہ ٹی وی پر موجودہ کرکٹرز اور بورڈ کے لیے کام کرنے والے سابق کرکٹرز جنہوں نے اپنی تنقید کی توپوں کا رخ ٹیم کے کھلاڑیوں پر کر رکھا ہے، پی سی بی حکام سے سینٹرل کنٹریکٹ پر گفتگو کے موقع پر ایسے موجودہ اور سابق کرکٹرز کو ٹی وی پر مبصر کے طور پر شرکت کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی اس میٹنگ میں احمد شہزاد، محمد حفیظ کا ذکر کیا گیا جنہوں نے ٹیم بالخصوص کپتان بابر اعظم پر کڑی تنقید کی۔

کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ احمد شہزاد کو جب تک قومی ٹیم میں واپسی کی امید تھی تب تک وہ محتاط رہ کر گفتگو کرتے تھے اور جب انہیں یقین ہوگیا کہ ان کا کم بیک ممکن نہیں تو کھلاڑیوں پر حد سے زیادہ تنقید شروع کر دی۔ اسی طرح محمد حفیظ جو ماضی قریب میں ٹیم ڈائریکٹر رہ چکے ہیں وہ بھی اپنی ہی ٹیم کے خلاف غیر ملکی میڈیا میں باتیں کر رہے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرمناک شکست، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے بڑا فیصلہ کر لیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں