منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کاامکان ظاہر کیا جارہا ہے، فائنل کل بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں بارباڈوس میں ہفتے اور اتوار کو بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، بارباڈوس میں صبح سے شام چھ بجے تک بارش کی پیش گوئی ہے۔

اتوار کو ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے لیے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے، اس دن بھی بارباڈوس میں بارش ہوسکتی ہے، اتوار کو صبح 11 سے شام 5 بجے کے درمیان بارش کا خدشہ ہے۔

- Advertisement -

پلیئنگ کنڈیشن کے مطابق میچ کے دونوں دنوں 190 منٹ کا اضافی وقت ہے، میچ کا آفیشل دورانیہ مقامی وقت پر صبح 1030 سے دوپہر 1 بج کر 40 منٹ تک ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ، دو ناقابل شکست ٹیمیں تاریخ میں پہلی بار فائنل میں ٹکرائیں گی

اگر فائنل مکمل نہ ہوسکا تو انڈیا اور جنوبی افریقا مشترکہ چیمپئن قرار پائیں گے، اضافی وقت کی صورت میں کھیل چار بج کر 50 منٹ تک جاری رہ سکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں