بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں کون سی غلطی جنوبی افریقہ کو لے ڈوبی

اشتہار

حیرت انگیز

کلاسن کی دھواں دھار بیٹنگ اور ٹیم کو فتح کے بالکل قریب لے جانے کے باوجود جنوبی افریقہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل ہار گیا سابق قومی کپتان نے پروٹیز کی غلطی کی نشاندہی کر دی۔

ایک مقامی نجی ٹی وی کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی کپتان سلمان بٹ نے کہا کہ جب تک کلاسن کریز پر موجود تھا تو جنوبی افریقہ میچ جیت رہا تھا۔ اس نے ناقابل یقین بیٹنگ کر کے ہر ایک کو حیران اور پریشان کر رکھا تھا اور ہر دوسری گیند کو چھکا لگا کر کافی سارے لوگوں کی سانسیں روک دی تھی۔

سلمان بٹ نے کہا کہ جیسے ہی کلاسن آؤٹ ہوا پروٹیز نے اپنا موڈ چینج کر دیا اور میرا خیال ہے کہ میچ کا نتیجہ جنوبی افریقہ کے لیے کسی بڑے صدمے سے کم نہیں ہے۔

- Advertisement -

سابق اوپنر بلے باز نے یہ بھی کہا کہ فائنل ہارنے کی بڑی وجہ جنوبی افریقہ کی بڑے میچ کھیلنے کے تجربے کی کمی بھی تھی۔ ایسے موقع پر جب 30 گیندوں پر اتنے ہی رنز درکار ہوں تو پھر آرام سے کھیلنا چاہیے، رنز تو مخالف ٹیم خود ہی دے دیتی ہے۔

انہوں نے ایک اور بڑی غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کلاسن کے آؤٹ ہونے کے بعد رباڈا کو بھیجنے کے بجائے مہاراج کو بھیجنا بھی پروٹیز کی بہت بڑی غلطی تھی۔

واضح رہے کہ 29 جون کو بارباڈوس میں جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا گیا جو بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا۔

ایک موقع پر جنوبی افریقہ کو 30 گیندوں پر 30 رنز درکار تھے اور اس کی چھ وکٹیں باقی تھیں تاہم اس موقع پر کلاسن کے آؤٹ ہوتے ہی پروٹیز کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اور ایک بار پھر چوک کرتے ہوئے جیتا ہوا میچ صرف 7 رنز سے ہار گئے۔

روہت شرما نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا منفرد ریکارڈ بنا لیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں