جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پہلی بار پاکستانی امپائر سیمی فائنل میں ذمہ داریاں نبھائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکی مگر پاکستانی امپائر نے فائنل فور مقابلوٓں کیلئے اپنی جگہ پکی کرلی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں ایک پاکستانی امپائر احسن رضا بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے موجود ہونگے، یہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کی تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ کسی پاکستانی امپائر کو فرائض کی انجام دہی کے لیے چنا گیا ہے۔

پہلے سیمی فائنل میں 27 جون کو جنوبی افریقا اور افغانستان کے درمیان ٹرینی ڈاد اینڈ ٹابگو میں لاہور سے تعلق رکھنے والے امپائر احسن رضا بطور فورتھ امپائر فرائض انجام دیں گے۔

- Advertisement -

پاکستانی امپائر احسن رضا تیسری بار ٹی ٹونٹٹی ورلڈکپ میں امپائرنگ کررہے ہیں جبکہ وہ ایک بار ون ڈے ورلڈکپ میں بھی بطور امپائر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

احسن آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل واحد پاکستانی امپائر ہیں جنھیں آئی سی سی نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امپائرنگ کے لیے بھی متخب کیا تھا۔

سب سے زیادہ مختصر فارمیٹ کے میچز میں امپائرنگ کرنے کا اعزاز بھی احسن رضا کے پاس ہے جبکہ انھوں نے شوپیش ایونٹ کے دوران اپنا 100 واں ٹی ٹوئنٹی میچ بھی سپروائزر کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں