اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: سابق جنوبی افریقی کرکٹرز نے پہلی ٹرافی جیتنے کے سپنے سجا لیے

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ، افغانستان کو کچل کر پہلی بار آئی سی سی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی جس پر سابق پروٹیز کرکٹرز بھی خوشی سے نہال ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل چوکر کے نام سے مشہور جنوبی افریقہ نے افغانستان کو نو وکٹوں سے با آسانی شکست دے کر جیت لیا، جس کے ساتھ ہی جہاں افغان ٹیم کا فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور ہوگیا وہیں پروٹیز کے پہلی بار کسی آئی سی سی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے پر سابق جنوبی افریقی کرکٹرز خوشی سے نہال ہوگئے اور انہوں نے پہلی ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے کے سپنے آنکھوں میں سجا لیے۔

جنوبی افریقہ کی فتح کے بعد سابق پروٹیز کپتان گریم اسمتھ اور سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں اس حوالے سے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

- Advertisement -

گریم اسمتھ نے اپنی پوسٹ میں کہا جنوبی افریقہ کے سیمی فائنل جیتنے پر کپتان مارکرم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ مارکرم اور ٹیم ارکان، میں صرف اس فتح پر خوش نہیں ہوسکتا ہے بلکہ تم نے ایک اور میچ (فائنل) جیتنا ہے۔

سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین جو آج اپنی 41 ویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔ انہوں نے ایک پر اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کی جس میں لکھا کہ ’’ہم فائنل میں پہنچ گئے، یہ ایک جذباتی لمحہ ہے۔‘‘

جنوبی افریقہ کے فائنل میں پہنچنے پر سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کی جانب سے بھی کئی پوسٹ کی گئی ہیں جس میں پروٹیز کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا ہے۔

ایک صارف نے ڈیل اسٹین کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ جنوبی افریقہ ٹیم نے فاسٹ بولر کو ان کی سالگرہ پر سیمی فائنل جیت کر بہترین تحفہ دیا ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ مارکرم ایک پیدائشی لیڈر ہے اور ساتھ ہی ان کی قیادت میں جنوبی افریقہ ٹیم کی اہم کامیابیوں کا ریکارڈ پیش کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: ’’چوکرز‘‘ نے سب کو ہی چونکا دیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں