بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

ہم آخر میں راستہ بھٹک گئے، ہیڈ کوچ گیری کرسٹن

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے بھارت سے شکست پر کہا ہے کہ ہم میچ کے آخر میں راستہ بھٹک گئے۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں مشترکہ میزبانی میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان گزشتہ روز نیویارک میں بھارت کے خلاف اہم میچ ہار گیا۔ مسلسل دو شکستوں کے بعد گرین شرٹس کی میگا ایونٹ کے اگلے مرحلے تک رسائی انتہائی مشکل اور ایک بار پھر اگر، مگر کی صورتحال سے دوچار ہو گئی ہے۔

بھارت سے لو اسکورنگ میچ میں اس شکست پر ٹیم انتظامیہ بھی پریشان ہے اور ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کہتے ہیں کہ ہمیں یہ میچ جیتنا چاہیے تھا جو نہ جیت سکے۔

- Advertisement -

گیری کرسٹن نے کہا  کہ اس پچ پر 140 رنز ایک اچھا اسکور  ہوتا لیکن ہمارے بولرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے  ہوئے انہیں 119 تک محدود رکھا تاہم بیٹنگ دھوکا دے گئی۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 15 اوورز تک اچھی بیٹنگ کی لیکن آخر میں راستہ بھٹک گئے۔

گیری کرسٹن نے کہا کہ اس میچ میں بلے بازوں کو ذمے داری لینی چاہیے تھی لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے۔

واضح رہے پاکستان اپنے ابتدائی دو میچز امریکا اور بھارت سے ہار چکا ہے۔ گروپ اے میں شامل گرین شرٹس کے اگلے میچز کینیڈا اور آئرلینڈ کیخلاف ہیں۔

ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کی اندرونی کہانی سب کے سامنے لاؤں گا، شاہد آفریدی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں