ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: امریکا سے پاکستان کے لیے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج فلوریڈا کے لاڈر ہل اسٹیڈیم میں میزبان امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ ہے جو پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

لاڈر ہل میں آج آئرلینڈ اور امریکا کے درمیان میچ ہے اور پاکستان کو ٹورنامنٹ میں برقرار رہنے کے لیے آج کے میچ میں امریکا کی لازمی شکست درکار ہے تاہم اس میں ایک بڑی رکاوٹ بارش بھی ہے۔ اگر بارش کے باعث میچ نہ ہوسکا تو امریکا سپر ایٹ میں اور گرین شرٹس واپس وطن پہنچیں گے۔

امریکی محکمہ موسمیات نے فلوریڈا میں رواں ہفتے تیز بارش کے امکانات ظاہر کیے ہیں اور سیلابی صورتحال کی وارننگ بھی جاری ہوچکی تھی تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ اب وہاں موسم بہتر ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

- Advertisement -

موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق میچ کے دوران بارش کے امکانات جو کل تک 90 فیصد بتائے جا رہے تھے، موسم بہتر ہونے کے بعد اب یہ امکان صرف 20 فیصد رہ گیا ہے اور قومی امکان ہے کہ میچ ہوگا۔

لاڈرہل میں دن بارہ بجے کے لگ بھگ بارش کا 30 فیصد امکان ہے، یہاں جمعہ کو آئرلینڈ اور امریکا کا میچ کھیلا جانا ہے۔

میچ امریکا کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا جب کہ دن 12 بجے کے قریب بارش کا 30 فیصد امکان ہے۔

واضح رہے کہ میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلیے دونوں اننگز میں کم از کم پانچ اوورز کا کھیل لازمی ہے۔ بارش ہونے کی صورت میں میچ کیلیے 90 منٹ کا اضافی ٹائم بھی موجود ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کیلیے اہم ترین میچ گرین شرٹس کے بغیر آج کھیلا جائے گا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں