بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

20 ٹیموں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک رسائی کا سفر کیسے طے کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی بار ریکارڈ بیس ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں کئی ٹیموں کو میگا ایونٹ میں رسائی کے لیے بڑے پاپڑ بیلنے پڑے۔

آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کا آغاز ہوچکا ہے اور میزبان امریکا نے کینیڈا کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر میگا ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔ پہلی بار میگا ایونٹ میں ریکارڈ 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں کس ٹیم نے کس طرح ورلڈ کپ تک رسائی حاصل کی یہ دو سالہ طویل جدوجہد ہے۔

سال 2022 میں جب آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کو 20 ٹیموں کے ساتھ کرانے کا فیصلہ کیا تو ابتدائی 8 ٹیمیں جو اس وقت ٹاپ 8 پوزیشنز پر تھیں جن میں انگلینڈ، پاکستان، نیوزی لینڈ، بھارت، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، سری لنکا، نیدر لینڈ اپنی اس پوزیشن کے باعث جب کہ دو ٹیمیں بنگلہ دیش اور افغانستان نے آئی سی سی رینکنگ کے ذریعے ورلڈ کپ تک براہ راست رسائی حاصل کی۔

ورلڈ کپ کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیز کو مشترکہ طور پر دی گئی یوں قواعد کے مطابق دونوں ممالک کی ٹیمیں میزبان ہونے کے باعث میگا ایونٹ میں شرکت کی اہل قرار پائیں۔

اب باقی 8 ٹیموں کے لیے آئی سی سی کی جانب سے کوالیفائنگ راؤنڈ کرائے گئے۔ کئی مراحل پر مشتمل یہ کوالیفائنگ راؤنڈ ریجن کی سطح پر کرائے گئے۔

یورپ زون سے آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ نے کوالیفائی کیا۔ اومان اور نیپال نے ایشیا زون سے میگا ایونٹ تک رسائی حاصل کی۔ افریقہ سے نمیبینا اور یوگینڈا کی ٹیموں نے ورلڈ کپ کا ٹکٹ کٹایا۔ امریکا زون سے کینیڈا اور مشرقی ایشیا پیسیفک زون سے پاپوا نیوگنی یہ ٹورنامنٹ کھیلنے کی حقدار قرار پائی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: کس میں کتنا ہے دم؟ ٹیم کینیڈا

میگا ایونٹ کا آغاز ہوچکا۔ ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹرافی کون اٹھائے گا، اس کے لیے 29 جون تک انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ فائنل میچ 29 جون کو بارباڈوس ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں