جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کور ڈرائیو کا ماہر کون، بابر اعظم یا کوہلی؟ آئی سی سی کے سوال پر کون بہتر قرار پایا؟

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی نے پاک بھارت کے بڑے میچ سے قبل دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں سے سوال کیا کہ بہترین کور ڈرائیور بابر اعظم کی ہے یا ویرات کوہلی کی؟

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جاری ہے اور ابتدائی مرحلے کے میچز امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جا رہے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایونٹ کے دوران ٹورنامنٹ کو دلچسپ بنانے کے لیے کئی طریقے اختیار کر رہی ہے۔ ایسے ہی اس نے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دنوں ممالک کے بڑے کھلاڑیوں بابر اعظم اور ویرات کوہلی سے متعلق سوال کیا ہے۔

آئی سی سی نے دیگر ممالک کے کرکٹرز سے سوال کیا کہ بہترین کور ڈرائیو کس کی ہے بابر اعظم کی یا ویرات کوہلی کی؟ اس پر مختلف ملکوں کے کھلاڑیوں نے اپنی پسند کا اظہار کرتے ہوئے کسی نے بابر اعظم کا نام لیا تو کسی نے ویرات کوہلی کی کور ڈرائیو کو بہترین قرار دیا جب کہ کئی کرکٹرز تو دونوں بیٹرز کی کور ڈرائیو کے مداح نکلے۔

ان ہی میں ایک افغانستان نے رحمان اللہ گرباز ہیں جن کا کہنا تھا کہ دونوں ہی یہ شاٹ اچھی کھیلتے ہیں اور میں اسی لیے دونوں کا ہی نام لوں گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں