پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

بھارت کو معلوم تھا وہ سیمی فائنل کہاں کھیلے گا اسلیے،،،، سنجے منجریکر کا بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی سپورٹ کیا اس کا اعتراف سابق بھارتی کھلاڑی نے بھی کر لیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جب سے شروع ہوا ہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر آؤٹ آف وے جا کر بھارت کو سپورٹ کرنے کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں اور یہ صرف میڈیا نہیں بلکہ دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے کھلاڑی کہہ رہے ہیں۔

اب ایک سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ کمنٹریٹر سنجے منجریکر نے بھی اس تلخ حقیقت کو تسلیم کر لیا ہے اور آئی سی سی کے بے جا بھارت کو سپورٹ کرنے کا پردہ چاک کر دیا ہے۔

- Advertisement -

ایک ٹی وی پروگرام میں سنجے منجریکر نے اعتراف کیا  کہ آئی سی سی نے بھارت کو رواں میگا ایونٹ میں سپورٹ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلیو شرٹس نے میگا ایونٹ کے لیے چار اسپنرز اسی لیے سلیکٹ کیے تھے کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ وہ سیمی فائنل کہاں کھیلیں گے اور ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل ہی یہ معلوم ہونا بھارتی ٹیم کے لیے ایک بہت بڑا ایڈوانٹیج تھا۔

سابق انگلش کرکٹر نک نائیٹ نے کہا کہ یہ صورتحال کسی طور درست نہیں لگ رہی اور صاف پتہ چل رہا ہے کہ بھارت کو سپورٹ کیا گیا ہے۔ مجھے صرف ایک بات سمجھ  نہیں آ رہی کہ فائنل اتوار کے بجائے ہفتے کے دن کیوں رکھا گیا ہے؟

واضح رہے کہ سابق انگلش کپتان مائیکل وان سمیت دیگر کئی کرکٹرز اس حوالے سے لب کشائی کر کے سوالات اٹھا چکے ہیں۔

احمد شہزاد کا ورلڈ کپ 2011 کے پاک بھارت سیمی فائنل سے متعلق بڑا بیان

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں