بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

بھارت کو بڑا دھچکا، آئی سی سی کی ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت سے منتقل کرنے کی وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : آئی سی سی نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹی 20 ورلڈ کپ کےلیے ویزوں اور ٹیکس میں چھوٹ کی یقین دہانی نہ ہوئی تو ورلڈ کپ بھارت سے منتقل کردیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے ویزوں اور ٹیکس میں چھوٹ کی یقین دہانی مانگنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ مشکل سے دوچار ہوگیا، آئی سی سی نے تنبیہ کی ہے اگر جلد یقین دہانی نہ ہوئی تو ورلڈ کپ کہیں اور کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی نے کہا ہے کہ بھارت کو ٹی 20 ورلڈ کےلیے 31 مارچ کو تحریری یقین دہانی کرانی تھی جسے گزرے دو دن ہوگئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ بھارت نے تحریری یقین دہانی کےلیے مزید ایک مہینہ اور مانگا ہے، جس کا فیصلہ اجلاس کے بعد کل آئی سی سی کی حتمی بورڈ میٹنگ میں ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں برس اکتوبر نومبر میں بھارت میں منعقد ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں