پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بھارت نے افغانستان کو باآسانی قابو کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے میچ میں بھارت نے افغانستان کو باآسانی 66 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان کی ٹیم بھارت کی جانب سے دیے جانے والے 211 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بناسکی۔

افغانستان کے کپتان محمد نبی 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، حضرت اللہ زازئی 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد شہزاد بغیر کوئی رن بنائے محمد شامی کا نشانہ بنے۔

رحمان اللہ گرباز 19 رنز پر پانڈیا کو وکٹ دے بیٹھے، گلبدین نائب کو 18 رنز پر ایشون نے آؤٹ کیا، نجیب اللہ زردان بھی 11 رنز بنا کر ایشون کا نشانہ بنے۔

لیگ اسپنر راشد خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، کریم جنت 42 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، روی چندرن ایشون نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے اور افغانستان کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بھارت کے اوپنرز روہت شرما اور کے ایل راہول نے 140 رنز کی شاندار آغاز فراہم کیا، روہت شرما 47 گیندوں پر 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کے ایل راہول نے 69 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

رشبھ پنت 27 اور ہاردک پانڈیا 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب اور کریم جنت ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

قبل ازیں افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیتا اور ‏فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

Image

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ٹو پر نظر دوڑائی جائے تو پاکستان آٹھ پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکا ہے، دوسری ے نمبر پر افغان ٹیم موجود ہے جنہوں نے تین میچ کھیل کر چار پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔

نیوزی لینڈ نے دو میچ کھیلے ،جن میں سے ایک میں شکست جبکہ ایک میں فتح حاصل کی، آج کا میچ جیتنے کی صورت میں کیویز کے چار پوائنٹس ہوجائیں گے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں