اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

بھارت یا جنوبی افریقہ، شعیب اختر نے کس ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی کا نیا چیمپئن قرار دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کل بھارت اور جنوبی افریقہ مدمقابل ہوں گے ٹرافی کون اٹھائے گا پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے پیشگوئی کی ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ کل بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان برج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں ہی  رواں میگا ایونٹ میں نا قابل شکست رہتی ہوئی اس فائنل مقابلے تک پہنچی ہیں اور شائقین کانٹے کا مقابلہ متوقع کر رہے ہیں۔

تاہم جب بات ہو دو ٹیموں میں فائنل مقابلے کی تو بہرصورت ایک ٹیم نے جیتنا اور ایک نے ہارنا ہوتا ہے۔ پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے اس حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا فاتح قرار دیا ہے۔

- Advertisement -

شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر فائنل میچ کے حوالے سے کہا کہ اب بھارت کو کوئی نہیں روک سکتا۔ انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں بھارت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تمام کھلاڑی بہترین کھیلے پھر چاہے روہت شرما ہو یا سوریا۔ سب سے اپنا کردار نبھایا۔

انہوں نے بھارتی کپتان کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ورلڈ کپ میں وہ چوک گئے تھے لیکن اب روہت شرما کو یہ ورلڈ کپ جیتنا چاہیے۔ میں اس کا بہت بڑا مداح ہوں، اس نے اپنی بلے بازی اور کپتانی سے میرا دل جیت لیا ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ بھارتی ٹیم بہت مضبوط نظر آ رہی ہے اور اس کو یہ ٹرافی جیتنی چاہیے، میرے خیال میں وہی اس کی حقدار ہے اور میری مکمل حمایت اس کے ساتھ ہے۔

 

اس موقع پر شعیب اختر نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو بھی مشورہ دیا کہ اگر وہ ٹاس جیت جائیں تو پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دیں، اس طرح آپ کا میچ میں کچھ چانس بن سکتا ہے ورنہ آپ جانتے ہیں کہ کیا ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت تیسری بار جب کہ جنوبی افریقہ پہلی بار ورلڈ کپ کا فائنل کھیل رہے ہیں۔ بلیو شرٹس 2007 کا ورلڈ کپ جیت کر اولین ٹرافی اپنے نام کر چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں