جمعہ, جون 21, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت اور کینیڈا کا میچ بارش کے باعث منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت اور کینیڈا کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا 33واں میچ لارڈ ہل میں بھارت اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جانا تھا لیکن بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہوسکا اور میچ منسوخ کرکے دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائئٹ دے دیا گیا ہے۔

بھارت کی ٹیم پہلے ہی سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ گروپ اے سے امریکا بھی اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔

- Advertisement -

گروپ اے سے باہر ہونے والی ٹیموں میں کینیڈا اور پاکستان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا 34واں میچ انگلینڈ اور نمیبیا کے درمیان میچ رات 10 بجے شروع ہوگا جبکہ آسٹریلیا اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں صبح ساڑھے پانچ بجے مدمقابل آئیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں