ہفتہ, جولائی 6, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ فاتح بلیو شرٹس ٹیم کی وطن واپسی میں تاخیر، تین بھارتی کھلاڑیوں کی قسمت چمک اٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

بارباڈوس میں سمندری طوفان کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی فاتح انڈین ٹیم کی وطن واپسی میں تاخیر سے تین بھارتی کھلاڑیوں کی قسمت چمک اٹھی۔

بھارتی ٹیم جنہوں نے گزشتہ ہفتے کے روز جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سات رنز سے شکست دے کر دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

تاہم ٹرافی اٹھانے کے بعد بھارتی ٹیم اپنے ہوٹل میں مقید ہوگئی ہے اور اس کی وطن واپسی میں طے شدہ پروگرام کے مطابق دو روز کی تاخیر ہوچکی ہے۔ وہاں بھارتی ٹیم اپنے وطن جانے کے لیے بے تاب تو یہاں بھارتی اپنی ٹیم کی فتح کا کھلاڑیوں کے ہمراہ جشن منانے کے لیے پرجوش ہیں۔

- Advertisement -

تاہم کہا جاتا ہے کہ جو بھی ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے تو اسی مثل کے مصداق چیمپئن ٹیم کا طوفان کے باعث بارباڈوس میں رکنا تین بھارتی کھلاڑیوں  کی قسمت چمکا گیا اور انہیں زمبابوے کے خلاف رواں ماہ کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز میں شامل کر لیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی کو بلیو شرٹس کی اس تاخیر کی وجہ سے رواں ماہ زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں تبدیلیاں کرنا پڑیں اور تین نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

دورہ زمبابوے پر شبھمن گل کی قیادت میں جانیوالی بھارتی ٹیم میں جیتیش شرما، ہرشت رانا اور سائی سدرشن کو شامل کیا گیا کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل سنجو سیمسن، شیوم دوبے اور یشسوی جیسوال کی جگہ پُر کریں گے۔

انڈین میڈیا کے مطابق سنجو سیمسن، شیوم دوبے اور یشسوی جیسوال کے علاوہ رنکو سنگھ اور خلیل احمد بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے ساتھ بارباڈوس میں پھنسے ہوئے ہیں تاہم بی سی سی آئی نے آخر الذکر دونوں کے متبادل کا اعلان نہیں کیا ہے۔

جیتیش شرما، ہرشت رانا اور سائی سدرشن کو زمبابوے کے خلاف پہلے دو ٹی ٹوینٹی میچوں کے لیے ہی بھارتی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سیریز کا آغاز 6 جولائی سے ہو رہا ہے اور ابتدائی دو میچز لگاتار 6 اور 7 جولائی کو ہوں گے۔

دورہ زمبابوے کے لیے بھارتی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

شبھمن گل (کپتان)، ریتوراج گائیکواڑ، ابھیشیک شرما، رنکو سنگھ، دھرو جورل، ریان پراگ، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، آویش خان، خلیل احمد، مکیش کمار، تشار دیش پانڈے، جیتیش شرما ، ہرشیت رانا اور سائی سدرشن۔

ویڈیو: دوران کھیل کھلاڑی کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں