ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: گروپ مرحلے میں کئی منفرد ریکارڈز بنے

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سپر ایٹ مرحلہ شروع ہوچکا ہے تاہم اس سے قبل کھیلے گئے گروپ مرحلے میں کئی دلچسپ اور منفرد ریکارڈز بھی بنے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جو اس بار امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جا رہا ہے۔ 20 ٹیموں سے سجے اس میگا ایونٹ کا گروپ مرحلہ اختتام پذیر اور سپر ایٹ مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے۔

غیر متوقع طور پر سابق عالمی چیمپئن پاکستان، سری لنکا، نیوزی لینڈ جیسی بڑی ٹیمیں پہلے مرحلے میں ہی میگا ایونٹ سے باہر جب کہ پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈؑ کپ کھیلنے والی نو آموز امریکا کے ساتھ افغانستان اور بنگلہ دیش نے سپر ایٹ تک رسائی حاصل کی۔

- Advertisement -

گروپ مرحلے میں جہاں کئی کھلاڑی کامیاب تو بڑے نامور کھلاڑی ناکام رہے اور اختتام تک کئی دلچسپ اور منفرد ریکارڈز بھی کرکٹ کی ریکارڈ بک کی زینت بن گئے۔

ابتدائی مرحلے کے آخری میچز میں سب سے دلچسپ ریکارڈ جو بنا وہ نیوزی لینڈ کے بولر لوکی فرگوسن نے بنایا جنہوں نے پاپوا نیوگنی کے خلاف میچ میں اپنے چاروں اوورز میڈن کرائے اور ساتھ تین شکار بھی کیے۔

افغانستان کے عظمت اللہ نے میگا ایونٹ کا سب سے مہنگا اوور کرایا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں کیریبئن بیٹر نکولس پوران نے عظمت اللہ کے اوور میں 36 رنز لوٹے۔

پہلے مرحلے میں بالخصوص امریکا میں کھیلے گئے تمام میچز لو اسکورنگ رہے تاہم ویسٹ انڈیز نے اپنی سر زمین پر افغان ٹیم کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا ٹوٹل 218 رنز اسکور بورڈ پر سجایا۔ یہ میچ ویسٹ انڈیز نے 104 رنز کے واضح مارجن سے اپنے نام کیا۔

پہلے راؤنڈ میں نو آموز اور اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے والی میزبان امریکی ٹیم نے سب کو اپنی کارکردگی سے حیران کیا اور افتتاحی میچ میں ہی کینیڈا کی جانب سے دیا گیا سب سے زیادہ 197 رنز کامیابی سے حاصل کر لیا۔

نیویارک نے ناساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچز بیٹرز کے لیے درد سر بنی رہی۔ یہاں تمام میچز لو اسکورنگ ہوئے جب کہ فاسٹ بولرز نے خوب وکٹیں اڑائیں۔ اسی تاریخی گراؤنڈ نے روائتی حریفوں کے درمیان پاک بھارت ٹاکرے کی میزبانی بھی کی۔

پہلے مرحلے میں افغان کھلاڑی چھائے رہے۔ جہاں رحمان اللہ گرباز 167 رنز کے ساتھ بلے بازوں میں سرفہرست، تو وہیں ہم وطن فضل الحق فاروقی 12 وکٹیں لے کر بولرز میں سب سے اوپر ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقی اوپنر ڈی کاک نے امریکی بولر کو دھو ڈالا، ویڈیو

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں