ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم کون؟

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم کا تعلق ایشیا سے ہے جس نے 6 بار فائنل فور میں جگہ بنائی ہے۔

اے آر وائی کے اسپورٹس پروگرام میں میزبان نے اعداد و شمار بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ سب سے زیادہ 6 بار پاکستان ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، گریش شرٹس نے 2007، 2009، 2010، 2012، 2021 اور 2022 کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم صرف ایک بار ہی 2009 میں یونس خان کی قیادت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

- Advertisement -

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی شروعات سے ہی اچھی پرفارمنسز دی ہیں، اکثر ایونٹس میں پاکستان ٹیم نے فائنل فور میں جگہ بنائی ہے۔

اس موقع پر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ چوکرز کا لیبل جنوبی افریقہ سے ہٹ کر کہیں پاکستان پر نہ آجائے، اس سے قبل ہم چھ سیمی فائنل کھیلے اور صرف ایک بار ورلڈکپ جیتا۔

اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت پانچ سیمی فائنل کھیلنے میں کامیاب رہا، انگلینڈ نے بھی 5 بار سیمی فائنل ٹیموں میں اپنا نام درج کروایا، ویسٹ انڈیز نے چار بار سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے، آسٹریلیا بھی چار بار سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز رکھتی ہے۔

سری لنکا نے بھی چار بار اپنی رسائی کو سیمی فائنل تک ممکن بنایا، نیوزی لینڈ نے بھی چار بار ہی سیمی فائنل تک پہنچنے کی راہ ہموار کی تاہم یہ واحد ٹیم رہی جو اب تک یہ ٹائٹل جیتنے میں ناکام ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں