تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ٹی 20 ورلڈ کپ، نیدر لینڈ نے پہلی فتح سے زمبابوے ٹورنامنٹ سے باہر کردیا

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ ٹو کے اہم میچ میں نیدر لینڈ نے زمبابوے کو شکست سے دوچار کرکے ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیدر لینڈ نے زمبابوے کو ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کردیا اور مقررہ 118 رنز کا دو اوورز قبل ہی 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

نیدر لینڈ کی جانب سے میکس اوڈوڈ نے شاندار نصف سنچری بنائی اور 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کا بھرپور ساتھ ٹام کوپر نے 32 رنز جوڑ کر دیا۔

زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ اور رچرڈ نگراوا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ لیوک نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

نیدر لینڈ کے میکس اوڈوڈ کو شاندار نصف سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، سکندر رضا نے 40 اور سین ولیمز نے 28 رنز بنائے ان کے علاوہ کوئی اور بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

نیدر لینڈ کی جانب سے پال میکرین سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 29 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ برینڈن گلوور نے 29، لوگان بیک نے 17 اور باس ڈی لیڈے نے 14 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس شکست کے ساتھ ہی زمبابوے کا ورلڈ کپ میں سفر تمام ہوا ابھی اس کا ایک میچ باقی ہے لیکن زمبابوے وہ میچ جیت کر بھی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکے گا۔

Comments

- Advertisement -