منگل, جون 18, 2024
اشتہار

نیوزی لینڈ نے یوگینڈا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 32 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے یوگینڈا کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

یوگینڈا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 41 رنز کا آسان ہدف دیا، جسے نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں یوگینڈا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

یوگینڈا کے ٹاپ اسکورر کینیت ویسوا 11 رنز بنا کر نمایا رہے، ان کے علاوہ کوئی دوسرا کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 3 جبکہ سینٹینر، ٹرینٹ بولٹ اور رویندرا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکا اور آئرلینڈ کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا جس کے باعث پاکستان کا سفر ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں ہی تمام ہوگیا۔

سپر ایٹ مرحلے کے لیے چار گروپس سے ٹیمیں لائن اپ ہو چکی ہیں۔ بھارت اور امریکا گروپ اے سے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

آسٹریلیا اب تک گروپ بی سے کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ افغانستان اور ویسٹ انڈیز نے گروپ سی سے ترقی کی ہے۔ جنوبی افریقا نے گروپ ڈی سے کوالیفائی کیا ہے۔

’بابر اعظم نے شب خون مار کر ٹیم کی کپتانی حاصل کی تھی‘

سپرایٹ مرحلے کے گروپ ون میں افغانستان، آسٹریلیا اور بھارت پہنچ چکے ہیں جب کہ اس گروپ میں ایک ٹیم مزید شامل ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں