تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

نیوزی لینڈ کی جیت نے بھارت کی مشکلات مزید بڑھا دیں

شارجہ: ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو باآسانی 52 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں نمیبیا کی ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے جانے والے 164 رنز کے تعاقب میں مقررہ اورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بناسکی۔

نمیبیا کے اوپنر اسٹیفن بیئرڈ 21 رنز بنا کر سینٹنر کا نشانہ بنے، وین لنگن 25 رنز بنا کر نیشم کو وکٹ دے بیٹھے، ایرسمس 3 رنز بنا کر چلتے بنے۔

زینی گرین نے 23 رنز کی اننگز کھیلی، جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ ویزے 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، لوفٹی ایٹن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جمی نیشم، سودھی، ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے تھے۔

کپتان کین ولیم سن 28 رنز کی اننگز کھیلی تھی، مارٹن گپٹل 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ گلین فلپس 39 اور جمی نیشم 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نمیبیا کی جانب سے ڈیوڈ ویزے اور برنارڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

اس سے قبل نمیبیا کے کپتان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

نمیبیا کے کپتان گیرہارڈ ایراسمس نے ٹاس کے بعد گفتگو میں کہا کہ پچ کی صورت حال دیکھ کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ٹو میں موجود نیوزی لینڈ تین میچز کھیل کر اس وقت تیسرے نمبر پر براجمان ہے، آج کے میچ میں فتح کی صورت میں نیوزی لینڈ کے 6 پوائنٹس ہوجائے گی اور وہ افغانستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: رمیز راجہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے دبئی جائیں گے

نیوزی لینڈ کی فتح بھارت کے لئے بھی دھچکا ہوگی، کیونکہ بھارت کو سیمی فائنل تک پہنچنے کے لئے نیوزی لینڈ کی ایک شکست کا انتظار ہے، ایسی صورت میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے رن ریٹ کا موازنہ کیا جائے گا، بہترین رن ریٹ کی حامل ٹیم سیمی فائنل میں جانے کی حق دار ہوگی۔

اگر کیویز اپنے بقیہ دونوں میچز میں فتح حاصل کرلیتا ہے تو وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ گروپ ٹو سے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرجائے گی جبکہ بھارت اپنے بقیہ دونوں میچز جیت کر بھی سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکے گا۔

Comments

- Advertisement -