جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان بمقابلہ بھارت، کس ٹیم کا کتنا چانس ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

آج شائقین کو کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا میچ دیکھنے کو ملے گا جس کا نتیجہ جاننے کے لیے سب بے چین ہیں۔

نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان وقت کے مطابق جب شام ساڑھے سات بجے گرین اور بلیو شرٹس ٹیمیں میدان میں اتریں گی تو ہر ٹیم جیت کا ارمان لے کر داخل ہوگی تاہم اگر بارش نے مداخلت نہ کی تو ان میں سے صرف ایک ٹیم ہی فاتح بن کر لوٹے گی۔

میچ میں دونوں ٹیموں کا میں کس کس کتنا چانس ہے، اس حوالے سے سابق قومی کرکٹر اور تجزیہ کار باسط علی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کبھی بھی اور کہیں بھی ہو، ہمیشہ ٹینشن والا ہی ہوتا ہے اور جو اس موقع پر اپنے اعصاب پر قابو پاتا ہے وہ ویرات کوہلی بن جاتا ہے۔

- Advertisement -

باسط علی نے کہا کہ نیویارک میں میچ ہے اس کے لیے دونوں ٹیموں کا 50، پچاس فیصد چانس ہے اگر یہی میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوتا تو میں بھارت کو 70 فیصد جیت کے مارجن پر رکھتا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیویارک کی پچ پر ہٹنگ کرنا مشکل ہوگا۔ یہاں رکنا ہوگا۔ ٹی ٹوئنٹی چوکوں اور چھکوں کا کھیل ہے مگر یہاں کی صورتحال مختلف ہوگی اس لیے وکٹیں بچا کر کھیلنا ہوگا۔ ٹی 20 میچز میں بولرز کو کبھی سپورٹ نہیں ملتی اور بھارتی اسکواڈ میں بمراہ واحد بالر ہے جس سے پاکستان ٹیم کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

باسط علی نے کہا کہ میچ میں ٹاس جیتنے والی ٹیم کو زیادہ فائدہ ہوگا اور جو ٹاس جیتے گا میچ بھی وہی جیت جائے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: کیا پاک بھارت ٹاکرے کو بارش بہا لے جائے گی؟ تازہ صورتحال جانیے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں