اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ کی قیمت ہوش اڑا دے گی

اشتہار

حیرت انگیز

رواں سال جون میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں سب کی نظریں پاک بھارت میچ پر لگی ہیں کیا اس اہم ترین میچ کے ٹکٹ کی قیمت جانتے ہیں؟

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا تاہم سب کی نظریں اس ایونٹ کے سب سے بڑے مقابلے روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے میچ پر لگی ہیں جو اب پاک بھارت ٹاکرے کے نام سے زیادہ مشہور ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا یہ سب سے بڑا مقابلہ 9 جون کو امریکا کے شہر نیویارک میں کھیلا جائے گا جس کے لیے اسٹیڈیم کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔

- Advertisement -

کرکٹ ویب سائٹ فوربز کے مطابق پاکستان اور بھارت کے میچ کے ٹکٹ کی قیمت اس وقت آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت بھی لگ بھگ پاکستانی 50 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ قیمت ایک لاکھ سے زائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاک بھارت مقابلے کیلئے کم از کم ٹکٹ کی مالیت 175 ڈالر یعنی (49 ہزار 500 روپے سے زائد) جبکہ اسٹینڈرڈ پلس اسٹینڈ کی قیمت 300 ڈالر یعنی (84 ہزار 500 روپے سے زائد) ہو گی۔ اسی طرح پریمیم اسٹینڈ 400 ڈالر یعنی ( ایک لاکھ 13 ہزار 200 سے زائد) قمیت پر ٹکٹ فروخت ہوگا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے یکم فروری کو اعلان کیا تھا کہ ایونٹ کا ٹکٹ بیلٹ پہلے آئیے پہلے پائیے کے نظام پر مبنی نہیں ہے بلکہ درخواست دہندگان کو ٹکٹ حاصل کرنے کا مساوی موقع فراہم کیا جائے گا۔

tickets.t20worldcup.com پر دستیاب ہیں تاہم 22 فروری سے باقی ماندہ ٹکٹ کو فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں