پیر, جون 17, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت نے لوگوں کے ہوش اڑا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت نے لوگوں کے ہوش اڑا دیے ہیں۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 9 جون کو شیڈول ہے، ڈائمنڈ کلب کا ٹکٹ 20 ہزار ڈالر یعنی 56 لاکھ پاکستانی روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

عام اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 2750 ڈالرز یعنی پاکستانی روپے میں تقریباً پونے 8 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

- Advertisement -

مہنگے ٹکٹس پر بھارتی بورڈ کے سابق سیکریٹری للت مودی نے آئی سی سی پر تنقید کی ہے۔

للت مودی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی پاک بھارت میچ سے صرف پیسہ بنانے کی نیت ظاہر ہورہی ہے، امریکا میں ورلڈ کپ کا مقصد فینز کو انگیج کرنا تھا یا پیسے بنانا۔

انہوں نے لکھا کہ ایک عام آدمی کو بھی فی ٹکٹ 2750 ڈالر میں فروخت کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں