آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی امریکا اور بھارت کے ہاتھوں شکست کے باوجود اب بھی اگلے مرحلے میں رسائی ممکن ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو اپنے آخری دو میچوں میں کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرنا ہوگی جبکہ اس کی قسمت کا فیصلہ امریکا کے ہاتھ میں بھی ہوگا۔
امریکا کو بھارت اور آئر لینڈ کے ہاتھوں شکست ہی پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے میں پہنچا سکتی ہے پاکستان کا نیٹ رن ریٹ اہم ہوگا۔
گروپ اے میں بھارت دوفتوحات کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ امریکا نے دونوں میچ جیتے ہیں وہ دوسرے نمبر پر ہے۔
کینیڈا نے دو میں سے ایک میچ جیتا ہے اس کا پوائنٹس ٹیبل پر تیسرا نمبر ہے۔پاکستان فیورٹ کی حیثیت سے امریکا پہنچی اس کو دونوں میچوں میں شکست کے بعد پہلے پوائنٹ کا انتظار ہے۔خیال رہے کہ ہر گروپ سے دو ٹیموں نے اگلے مرحلے کے لئے کوالی فائی کرنا ہے۔
پاکستان ٹیم نے منگل کو تیسرا گروپ میچ اسی گراؤنڈ میں کینیڈا کے خلاف کھیلنا ہے جبکہ 16جون کو پاکستان کا آخری لیگ میچ آئر لینڈ کے خلاف ہونا ہے۔تاہم اس گروپ کا فیصلہ جمعہ14جون کو امریکا اور آئر لینڈ کے درمیان میچ کے نتیجے سے ہوسکتا ہے۔
.