ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

پاکستان کی سپر 8 مرحلے میں رسائی کے لیے ایک رکاوٹ دور ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی سپر 8 مرحلے میں رسائی کے لیے اگر مگر کی صورتحال برقرار رہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف امریکا کی شکست پاکستان کو فائدہ دے گئی، قومی ٹیم کا رن ریٹ امریکا سے بہتر ہوگیا ہے اب گرین شرٹس سپر ایٹ مرحلے میں کیسے پہنچ سکتے ہیں۔

پاکستان کی سپر ایٹ مرحلے میں جانے کے لیے رن ریٹ کی رکاوٹ دور ہوگئی، پاکستان دو میچ ہار کر بھی باہر نہیں ہوا، امریکا دو میچ جیت کر بھی ابھی سپر ایٹ میں نہیں پہنچا ہے۔

- Advertisement -

گروپ اے میں اب امریکا اور پاکستان میں سے کوئی ایک ٹیم آگے جائے گی۔

امریکا کو اپنا آخری میچ آئرلینڈ سے کھیلنا ہے اگر امریکا جیتا یا میچ بارش کی وجہ سے نہ ہوسکا تو پاکستان کی وطن واپسی پکی ہوجائے گی۔

اگر امریکا آئرلینڈ سے ہارا تو پاکستان کو صرف آئرلینڈ کو ہرانا ہوگا۔

فلوریڈا میں بارشوں کا امکان ہے اگر بارش ہوگئی اور مقابلہ نہ ہوسکا و پاکستان کو واپس گھر آنا ہوگا۔

واضح رہے کہ فلوریڈا میں پورے ہفتے بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، پاکستان اور امریکا نے اپنے آخری گروپ میچ فلوریڈا میں ہی کھیلتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں