اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم اگلے میچ کیلیے فلوریڈا پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے راؤنڈ کا آخری میچ کھیلنے کے لیے امریکی شہر نیویارک سے فلوریڈا پہنچ گئی ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے راؤنڈ میں اپنا آخری میچ کھیلنے کے لیے نیویارک سے فلوریڈا پہنچ گئی ہے جہاں وہ 16 جون کو آئرلینڈ کے مدمقابل ہوگی۔

قومی کرکٹ ٹیم آج ہوٹل میں آرام جبکہ چند کھلاڑی شام میں آئی سی سی کرکٹ فار گڈ سرگرمی میں حصہ لیں گے۔ ٹیم کل سے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

- Advertisement -

دوسری جانب امریکی ریاست فلوریڈا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول آئندہ میچز کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس کے بعد پاکستان ٹیم کا ورلڈ کپ میں سفر پہلے ہی مرحلے تک محدود دکھائی دینے لگا ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں اگلے چند روز مکمل بارش کی پیش گوئی ہے۔ پاکستان کے میچ سے قبل 14 جون کو امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ میں 91 فیصد بارش کا امکان ہے۔

آئرلینڈ کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خدشہ

اگر بارش کے باعث میچ منسوخ ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا اور یوں پاکستان کی ٹیم آخری میچ سے قبل ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں