پیر, جون 24, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: گرین شرٹس آج رسمی میچ کھیل کر خالی ہاتھ وطن واپس لوٹیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ ہوگا تاہم دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں اس لیے میچ کی حیثیت صرف رسمی ہوگی۔

آج فلوریڈا کے لاڈر ہل کرکٹ اسٹیڈیم میں سابق عالمی چیمپئن پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ کھیلا جائے گا تاہم دونوں ٹیمیں پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں، اس لیے میچ کی حیثیت رسمی ہوگی اور مقابلے کے بعد گرین شرٹس خالی ہاتھ وطن واپس لوٹیں گے۔

ٹرافی جیتنے کا خواب تو چکنا چور ہوگیا مگر قومی ٹیم آج اپنی ساکھ بچانے کے لیے میدان میں اترے گی تاہم سامنے اپ سیٹ کی ماہر ٹیم آئرلینڈ ہوگی تو میچ میں بارش بھی رخنہ اندازی کر سکتی ہے۔

- Advertisement -

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان اب تک چار ٹی 20 میچز ہو چکے ہیں اور ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں شاہینوں کو تین ایک کی برتری حاصل ہے لیکن آئرش ٹیم حالیہ سیریز میں پہلا میچ جیت کر جھٹکا دے چکی ہے۔

آج کے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ اسپیشلسٹ اسپنر ابرار احمد کو میگا ایونٹ میں پہلی اور آخری بار موقع دیے جانے کا امکان ہے جب کہ عباس آفریدی بھی الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں گرین شرٹس کو میزبان امریکا سے اپ سیٹ شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف تھا جو پاکستانی کھلاڑیوں نے خود طشتری میں رکھ کر بلیو شرٹس کو تحفے میں دے دیا۔ کینیڈا سے میچ جیتا مگر آئرلینڈ اور امریکا کے میچ میں بارش پاکستان کے سپر ایٹ مرحلے تک پہنچنے کی امیدیں اپنے ساتھ بہا لے گئی۔

’بابر اعظم ٹی 20 کے موزوں کپتان نہیں، مگر نہیں چاہتا انہیں پھر ہٹایا جائے‘

گروپ اے سے بھارت اور امریکا نے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں