ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو آج زمبابوے کا چیلنج درپیش ہوگا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دی تھی، بھارت سے شکست بھلا کر قومی ٹیم ایونٹ میں واپسی کے لیے پرعزم ہے۔
پاکستان نے پرتھ میں بولنگ فیلڈنگ کے ساتھ پاور ہٹنگ کی بھی پریکٹس کی۔
Intensity levels 🆙
Match preparations 🔛#WeHaveWeWill | #T20WorldCup pic.twitter.com/K6UffHJzzt— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 26, 2022
قومی ٹیم کا زمبابوے کے خلاف پلڑا بھاری ہے پاکستان نے زمبابوے کے خلاف 14 میچز کھیلے 13 میں کامیابی حاصل کی ایک میچ میں شکست ہوئی۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، حیدر علی کی جگہ فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر اسکواڈ کا حصہ ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ زمبابوے اور جنوبی افریقا کا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا۔
Training in the nets ahead of our second game ✅#WeHaveWeWill | #T20WorldCup pic.twitter.com/r8d71QV4Cv
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 26, 2022
گروپ نمبر 2 کی صورتحال دیکھیں تو اس وقت بنگلادیش اور بھارت بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔
گروپ میں ان کے بعد جنوبی افریقا تیسرے، زمبابوے چوتھے، پاکستان پانچویں اور نیدرلینڈز چھٹے نمبر پر ہے۔