پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر جو اکثر قومی کپتان کی مدح سرائی کرتے دکھائی دیتے ہیں ایک ٹی وی پروگرام میں بابر اعظم سے متعلق اہم بات کہہ دی۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں جس میں رمیز راجا کے ساتھ بابر اعظم بھی شریک تھے۔ اس موقع رمیز راجا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بطور کمنٹیٹر بات کر رہا ہوں کہ ہمیں بھی اپنی کمنٹری کے لیے ایک ہائپ چاہیے ہوتی ہے اور میچ میں وہ لمحات درکار ہوتے ہیں جو کمنٹری کو اوپر اٹھا دیں۔
رمیز راجا نے کہا کہ جب بابر اعظم بیٹنگ کے لیے آتے ہیں چاہے وہ ٹیسٹ کرکٹ ہو یا ٹی ٹوئنٹی تو کمنٹیٹر کو پتہ ہوتا ہے کہ ایک ہیرا بیٹنگ کرنے آیا ہے اب ہمیں بیٹنگ کی خوبصورتی، کلاسک شاٹس اور لمبی اننگ دیکھنے کو ملے گی۔
سابق کپتان نے کہا کہ ایسا نہیں کہ بابر اعظم پھلجڑی ہیں لیکن ان کی وجہ سے میری کمنٹری کا معیار نیچے سے اوپر چلا جاتا ہے جس کے لیے میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔