اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

رکی پونٹنگ نے شاہین آفریدی سے متعلق پیش گوئی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میچ سے قبل نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے متعلق گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ ’شاہین شاہ آفریدی کل کے میچ میں بہترین کھلاڑی ثابت ہوسکتے ہیں، پاکستان کے پاس میگا ایونٹ جیتنے کا موقع ہے ۔‘

سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ شاہین آفریدی نئی گیند کو سوئنگ کرتے ہیں اور پرانی گیند سے بھی وکٹیں حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ اگر یہ مان لیا جائے کہ شاہین آفریدی مکمل فٹ نہیں ہیں لیکن وہ 90 فیصد بھی فٹ ہیں تو سب سے متاثر کن کھلاڑی ثابت ہوسکتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ بہت سے فاسٹ بولرز کو کیریئر کے دوران گھٹنے کی انجری کا سامنا کرنا پڑا، فاسٹ بولر بریٹ لی کو بائیں تخنے کی انجری کا سامنا رہا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ شروع کے میچز میں ان کی فارم پر سوالات کیے جارہے تھے لیکن مجھے ان کی فارم پر کوئی شبہ نہیں رہا، وہ آنے والے میچز میں فارم میں آرہے ہیں اور ان کی فارم میں مزید بہتری آئے گی۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ہے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نیدرلینڈز سے اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل 10 نومبر جمعرات کو انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں