اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: روہت شرما نے ایک ہی میچ میں نصف درجن ریکارڈ بنا ڈالے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کپتان روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیخلاف بلاّ ایسا چلا کہ ایک ہی میچ میں 6 ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔

بھارتی کپتان جن کا رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گزشتہ شب سے پہلے تک بلا خاموش تھا اور وہ اپنی روایتی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پا رہے تھے تاہم میگا ایونٹ کے سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ان کا بلاّ ایسا گھوما کہ سب کو گھما کر رکھ دیا اور اگلی پچھلی تمام کسر نکال لی۔

روہت شرما نے اس میچ میں 41 گیندوں پر 92 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی جو بھارت کی فتح کی کنجی ثابت ہوئی جس کے ساتھ ہی بلیو شرٹس نے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

- Advertisement -

بھارتی کپتان کی یہ جارحانہ اننگ 8 چھکوں اور 7 چوکوں سے سجی تھی تاہم خاص بات یہ ہے کہ روہت شرما نے ایک ہی میچ میں ایک یا دو نہیں بلکہ پانچ عالمی ریکارڈ اپنے نام کیے۔

پہلا ریکارڈ:

اس میچ میں 224 کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کرنے والے روہت شرما نے نہ صرف انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 19 ہزار رنز مکمل کر لیے بلکہ پہلا ریکارڈ یہ بنایا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے ٹیم میٹ ویرات کوہلی اور پاکستانی کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔

روہت شرما ٹی 20 کی 149 اننگز میں 4165 رنز بنا چکے ہیں۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم 116 اننگز میں 4145 رنز بنا کر دوسرے جب کہ ویرات کوہلی 115 اننگز میں 4103 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

دوسرا ریکارڈ:

اس میچ میں بھارتی کپتان نے دوسرا ریکارڈ 19 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرکے بنایا۔ وہ پاور پلے کے دوران ہی نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے کپتان ہیں۔

تیسرا ریکارڈ:

بھارتی کپتان نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 200 چھکے بھی مکمل کر لیے۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے واحد کرکٹر ہیں۔ روہت کے بعد مارٹن گپٹل نے T20 میں سب سے زیادہ 173 چھکے لگائے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

چوتھا ریکارڈ:

روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں دھواں دھار اننگ کھیلتے ہوئے 8 چھکے لگائے یوں وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کسی ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بھارتی بلے باز بن گئے۔ اس سے قبل یہ اعزاز ان کے ہم وطن یوراج سنگھ کے پاس تھا، جنہوں نے 2007 کے عالمی کپ میں انگلینڈ کے خلاف 7 چھکے لگائے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

پانچواں ریکارڈ:

بھارتی کپتان رواں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں تیز ترین نصف سنچری بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے 19 گیندوں میں نصف سنچری بنا کر ایرون جونز اور کوئنٹن ڈی کاک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

 

چھٹا ریکارڈ:

روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف صرف 8 رنز کی دوری پر 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور مختصر فارمیٹ کے عالمی کپ میں سنچری بنانے کا اعزاز نہ پاسکے تاہم وہ سب سے بڑی اننگ کھیلنے والے بھارتی کپتان بن گئے اور اس کے ساتھ ہی وہ اپنے ملک کے لیے سب سے میگا ایونٹ میں سب سے بڑی اننگ کھیلنے والے اوپنر بھی بن گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں