بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

روہت شرما نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا منفرد ریکارڈ بنا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا ٹائٹل جتوانے والے کپتان روہت شرما نے ایک منفرد ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔

روہت شرما کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ بھارت کے سب سے کامیاب کپتان ایم ایس دھونی کی قیادت میں 2007 میں پہلا ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے اور 2024 میں میگا ایونٹ جیتنے والی ٹیم میں وہ 2007 کی ٹیم کے واحد رکن تھے۔

تاہم جو منفرد ریکارڈ انہوں نے بنایا ہے وہ یہ ہے کہ دنیائے کرکٹ میں وہ آئی سی سی ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

- Advertisement -

باربارڈوس میں کھیلا گیا ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا فائنل بھارتی کپتان روہت شرما کے کیریئر کا آٹھواں ناک آؤٹ میچ تھا۔ اس سے قبل اس اعزاز کے سری لنکا کے 5 کھلاڑی مشترکہ حصے دار تھے۔

روہت شرما کے فائنل کھیلنے سے قبل سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے، کمار سنگاکارا، اینجلیو میتھیوز، لاستھ مالنگا اور تلکارتنے دلشان نے سات، 7 ناک آؤٹ میچز کھیل رکھے تھے۔

واضح رہے کہ بارباڈوس میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

بابر اعظم اب محمد رضوان کی قیادت میں کھیلیں گے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں