بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

روہت شرما نے کلائیو لائیڈ، لارا اور فنچ جیسے کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فاتح بھارتی کپتان روہت شرما نے دنیائے کرکٹ کے نامور کرکٹر کلائیو لائیڈ، برائن لارا، ایرون فنچ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

روہت شرما نے دو روز قبل بارباڈوس میں جب ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھائی تو اس وقت ان کی عمر 37 برس 60 دن تھی۔ یوں وہ ورلڈ کپ جیتنے والے دنیا کے دوسرے عمر رسیدہ کپتان بن گئے۔

ان سے اوپر پاکستان کے سابق کپتان عمران خان ہیں جنہوں نے 1992 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر گرین شرٹص کو چیمپئن بنوایا تھا اور اس وقت ان کی عمر 39 سال اور 172 دن تھی۔

- Advertisement -

اس فہرست میں اب تیسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان لیجنڈری برائن لارا ہیں جنہوں نے 2004 کی چیمپئنز ٹرافی 35 سال اور 146 دن کی عمر میں اٹھائی تھی جب کہ آسٹریلوی کپتان نے 2021 کا ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تو وہ عمر کے 34 برس اور 362 دن دیکھ چکے تھے۔

پانچویں نمبر پر ویسٹ انڈیز کو ابتدائی دو ون ڈے ورلڈ کپ جتوانے والے لیجنڈ کلائیو لائیڈ ہیں جنہوں نے 1979 میں منعقدہ دوسرے عالمی کپ میں جب اپنی ٹیم کو دوسری بار چیمپئن بنوایا تو اس وقت ان کی عمر 34 برس اور 296 دن تھی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کون کون شامل؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں