اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

جنوبی افریقی کپتان پہلی ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے کیلیے پُر عزم

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقہ پہلی بار ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گا پروٹیز کپتان ایڈن مارکرم کل فائنل جیت کر پہلی آئی سی سی ٹرافی اٹھانے کے لے پر عزم ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سنسنی خیز میچوں سے بھرپور ایونٹ ایک لگ بھگ ایک ماہ تک جاری رہنے کے بعد کل فائنل میچ کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائے گا۔

کل فائنل میچ جنوبی افریقہ اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا۔ بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اولین ایڈیشن 2007 میں جیتا تھا جب کہ پروٹیز اپنے میگا ایونٹ کھیلنے کی 32 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی فائنل میں پہنچے ہیں۔

- Advertisement -

بھارت دوسری بار ٹرافی اٹھائے گا یا پھر جنوبی افریقہ پہلی ٹرافی لے اڑے گا اس کا فیصلہ تو کل برج ٹاؤن کے میدان میں ہی ہوگا تاہم پروٹیز کپتان ایڈن مارکرم فائنل جیت کر پہلی مینز ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے کے لیے پُر عزم ہیں۔

جنوبی افریقی کپتان نے اپنے کھلاڑیوں کو پرسکون رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کبھی ورلڈ کپ کا فائنل نہیں کھیلا، لیکن ڈرنے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار ہم نے ورلڈ کپ فائنل میں جگہ بنائی، ہمیں ایسا موقع پہلے کبھی نہیں ملا، میں اپنے کھلاڑیوں سے کہوں گا کہ انھیں فیصلہ کن معرکے کے حوالے سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

مارکرم نے کہا کہ فائنل ہمارے لیے ایک آخری امتحان ہے اور ایک اور میچ جیت کر ہم ٹرافی اٹھائیں گے، ہم نے فینز کو بڑا فکرمند کیے رکھا مگر آج کی شام ان کے لیے پرسکون ہوگی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے موقع پر بارش کی پیشگوئی ہے جب کہ ریزرو ڈے میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور بھارت دونوں رواں میگا ایونٹ میں نا قابل شکست رہی ہیں اور میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار دو نا قابل شکست ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی

ٹی 20 ورلڈ کپ: سابق جنوبی افریقی کرکٹرز نے پہلی ٹرافی جیتنے کے سپنے سجا لیے

سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد نو وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ بھارت نے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 68 رنز سے ہرایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں