اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقی اوپنر ڈی کاک نے امریکی بولر کو دھو ڈالا، ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے پہلے میچ میں فاتح ٹیم جنوبی افریقہ کے اوپنر کوئنٹن ڈی کاک نے امریکی بولر کو دھو ڈالا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ اب تک نا قابل شکست ہے اور پہلے گروپ کے چاروں میچز جیتنے کے بعد سپر ایٹ مرحلے کے پہلے میچ میں بھی نو آموز امریکی ٹیم کو 18 رنز سے شکست دے دی۔ میچ کے ہیرو پروٹیز اوپنر کوئنٹن ڈی کاک تھے جنہوں نے 40 گیندوں پر 74 رنز کی طوفانی اننگ کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

اس میچ میں 185 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بٹورنے والے ڈی کاک نے حریف امریکی بولرز کی جم کر پٹائی کی اور 5 چھکوں اور سات چوکوں سے اس اننگ کو سجایا۔ تاہم ان کی بیٹنگ کی خاص بات امریکی بولر جسدیپ سنگھ کے ایک اوورز میں مارکرم کے اشتراک سے بنائے گئے 28 رنز تھے۔

- Advertisement -

جنوبی افریقی اننگ کا چوتھا اوور کرانے جسدیپ سنگھ آئے تو سامنے اسٹرائیک پر موجود ایڈم مارکرم نے ان کا استقبال چوکے سے کیا اور دوسری گیند پر سنگل لے کر کوئنٹن ڈی کاک کو رنگ جمانے کا موقع دیا جنہوں نے اگلی چار گیندوں پر جارحانہ بلے بازی کر کے پورا شو ہی چرا لیا۔

ڈی کاک نے اوور کی تیسری گیند کو مڈ وکٹ پر باؤنڈری کا راستہ دکھایا اور اگلی نو بال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسی پوزیشن پر چھکا جڑ دیا۔

 

اگلی گیند فری ہٹ تھی جس پر لانگ آف کی طرف تیز شاٹ مارا جو فضا میں سفر کرتی ہوئی باؤنڈری پار کر گئی۔ اس کے بعد ڈی کاک نے ٹاپ ایچ پر لگاتار اسکوائر لیگ کی جانب تیسرا چھکا بھی لگا ڈالا۔

اس شاندار اننگ سے تقویت پاتے ہوئے جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 194 رنز بنائے۔ امریکا نے بھی مقابلہ خوب کیا مگر ناتجربہ کاری آڑے آئی اور 18 رنز قبل 176 رنز پر ہی امریکی ٹیم کے قدم رک گئے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز، افغانستان میچ میں کئی ریکارڈز پاش پاش

واضح رہے کہ اس سے قبل گروپ میچ کے آخری میچ میں ویسٹ انڈین بیٹر نکولس پوران نے ایک اوور میں 36 رنز بنا کر خود کو ان ایلیٹ کلاس بلے بازوں میں شامل کرالیا جنہوں نے میگا ایونٹ میں ایک اوور میں 36 رنز بنا رکھے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں