ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 4 رنز سے ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 21ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 4 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

نیویارک میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش کی جانب سے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے گئے 114 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بناسکی۔

توحید ہرودی کی 37 اور محمود اللہ کے 20 رنز کی بنگلہ دیش کو کامیابی نہ دلوا سکے۔

- Advertisement -

کیشو مہاراج نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کگیسو ربادا اور انرک نورکیانے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے اور بنگل ہدیش کو جیت کے لیے 114 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہینرک کلاسن 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ڈیوڈ ملر نے 29 رنز کی اننگ کھیلی، کوئنٹن ڈی کاک 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان ایڈن مرکرام 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

بنگہ دیش کی جانب سے تنظیم حسن نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، تسکین احمد نے دو اور رشد حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 جنوبی افریقی کپتان ایڈن مرکرام نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

بنگلادیش کی ٹیم کپتان نجم الحسن شانتو، تنزید حسن، لٹن داس، توحید ہریدوئے، شکیب الحسن، محموداللّٰہ، جاکر علی، رشد حسین، تنظیم حسن، تکسین احمد اور مستفیض الرحمان پر مشتمل ہے۔

جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت آیڈن مارکرم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، ہینرک کلاسین، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹین اسٹبز، مارکو یانسین، کیشو مہاراج، کگیسو رباڈا، اینرک نورکیا اور اوٹنیل بارٹمین شامل ہیں۔

گروپ ڈی میں اپنے دونوں میچز جیت کر جنوبی افریقہ کی ٹیم سر فہرست ہے۔ بنگلادیش کی ٹیم نے ایونٹ میں اب تک ایک میچ کھیلا ہے جس میں اس نے سری لنکا کو زیر کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں