تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ٹی 20 ورلڈ کپ، سری لنکا نے افغانستان کو شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر اپنے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو برقرار رکھا ہے۔

برسبین میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کی جانب سے دیا گیا 145 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 9 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا۔

سری لنکا کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا نے ناقابل شکست 66 رنز بنائے، ان کے علاوہ وکٹ کیپر بلے باز 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

افغان کپتان نے سری لنکنز کو قابو کرنے کے لیے 7 بولروں کا استعمال کیا لیکن ان کا یہ حربہ بھی کامیاب ثابت نہ ہوا، مجیب الرحمٰن اور راشد خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

افغان بیٹنگ میں دراڑ ڈالنے والے سری لنکن بولر ونندھو ڈی سلوا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے کوئی بھی بلے باز نصف سنچری اسکور نہ کرسکا، اوپنر رحیم اللہ گُرباز اور عثمان غنی نے 28 اور 27 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کی جانب سے سب سے کامیاب بولر ونندھو ڈی سلوا رہے جنہوں نے اپنے کوٹے کے 4 اوورز میں صرف 13 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لاہرو کمارا نے دو جب کہ دھننجایا ڈی سلوا اور کسون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس میچ کے ساتھ گروپ ون میں سری لنکا کے چار پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی ہے اور ابھی اس کے دو گروپ میچز باقی ہیں، گروپ کی دو سرفہرست ٹیمیں بالترتیب نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا ہیں۔

Comments

- Advertisement -