بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرے کے دوران بھارتی کرکٹ آفیشل کی اچانک موت

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ میں گزشتہ دنوں نیویارک میں پاک بھارت میچ کے دوران ایک بھارتی کرکٹ آفیشل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

گزشتہ اتوار کو نیویارک میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ گوکہ بھارت نے جیت لیا تاہم یہ خوشی شاید ایک بھارتی کرکٹ آفیشل کو راس نہ آئی اور وہ دل کا دورہ پڑ جانے کے باعث انتقال کر گئے۔

انڈین میڈیا کے مطابق ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر امول کالے جو ایم سی اے کے سیکریٹری اجنکیا نائیک اور اعلیٰ کونسل کے رکن سورج سمات کے ہمراہ نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک بھارت ٹاکرے سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ اچانک گر پڑے۔

- Advertisement -

انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت کی تصدیق کر دی۔

اچانک موت سے قبل امول کالے کی تصویر کرکٹ اسٹیڈیم سے سامنے آئی تھی جس میں وہ دوستوں کے ہمراہ میچ سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وہ بطور خاص روایتی حریفوں کے درمیان مقابلہ دیکھنے ہی امریکا آئے تھے۔

47 سالہ امول کالے کا تعلق ناگپور سے تھا جو مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس  کے قریبی ساتھی تھے اور 2022 میں بھارت کے سابق بلے باز سندیپ پٹیل کو شکست دے کر ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے تھے۔

گیری کرسٹن نے پاکستانی کھلاڑیوں کو سخت وارننگ دے دی

انہوں نے بطور صدر ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن اپنے دور حکومت میں جو قابل ذکر فیصلے کیے، ان میں کھلاڑیوں کی فیسوں کو دوگنا کرنا اور ممبئی کے وانکھڑے اسٹیڈیم میں ہندوستانی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا مجسمہ کھڑا کرنا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں