ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں افغانستان نے پہلا بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں میں رسائی کی کینگروز کی کوششوں کو دھچکا پہنچا دیا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں سینٹ ونسٹنٹ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے سابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف سیمی فائنل میں اپنی رسائی کی امیدوں کو قائم رکھا بلکہ کینگروز کو بھی اگلے مرحلے کے لیے مشکل میں ڈال دیا ہے۔
افغانستان کی جانب سے دیے گئے 149 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 127 پر ڈھیر ہوگئی۔ یوں افغانستان نے 21 رنز سے فتح اپنے نام کی۔
View this post on Instagram
آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل 59 رنز بنا کر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔ ان کے علاوہ کوئی دوسرا بلے باز کریز پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا جس کی وجہ سے میکسویل کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔
View this post on Instagram
کینگروز کی پہلی وکٹ صفر پر ہی گری جب جارح مزاج اوپنر ٹریوس ہیڈ کو نوین الحق نے بولڈ کر دیا۔ کپتان مچل مارش صرف 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور ٹیم کی نیا ڈولتی چھوڑ کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد کینگرو بلے باز پت جھڑ پتوں کی طرح اپنی وکٹیں گنواتے رہے۔
View this post on Instagram
آسٹریلیا کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ کینگروز کو کاری ضرب گلبدین نائب نے لگائی جنہوں نے 4 کھلاڑیوں کی وکٹیں اڑائیں جب کہ نوین الحق نے تین کینگرو بلے بازوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ کپتان راشد خان، محمد نبی اور عظمت اللہ عمر زئی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
View this post on Instagram
اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 48 رنز بنائے۔ دونوں اوپنر نے نصف سنچریاں اسکور کیں اور ٹیم کو 118 رنز کا آغاز فراہم کیا۔
وکٹ کیپر اوپنر بلے باز رحمت اللہ گرباز 49 گیندوں پر 60 اور ابراہیم زردان نے 51 رنز بنائے۔ کریم جنت 13 اور محمد نبی 10 رنز ہی بنا سکے۔
View this post on Instagram
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 3 وکٹیں حاصل کی۔ گلبدین نائب میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
View this post on Instagram
اس فتح کے ساتھ افغانستان نے سپر ایٹ کے گروپ ون سے سیمی فائنل میں رسائی کی امیدوں کو برقرار رکھا جب کہ آسٹریلیا کی اگلے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کے لیے مشکل میں ڈال دیا ہے۔
View this post on Instagram
اس میچ کے بعد گروپ اے میں سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
View this post on Instagram
گروپ اے سے بھارت اور گروپ بی سے جنوبی افریقہ اپنے ابتدائی دو، دو میچز جیت کر سیمی فائنل کے لیے تقریباً کوالیفائی کرچکے ہیں۔
گروپ اے میں آسٹریلیا کو ناک آؤٹ مرحلے می پہنچنے کے لیے اپنے اگلے میچ میں بھارت کو لازمی شکست دینا ہوگی۔ اگر آسٹریلیا کو بھارت سے بھی شکست ہوگئی اور افغانستان نے اگلے میچ میں بنگلہ دیش کو ہرا دیا تو بھارت اور افغان ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائیں گی۔