منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

’اب بھارت قیمت ادا کرے گا‘ آسٹریلیا کیخلاف اہم میچ سے قبل دلچسپ میمز کی بھرمار

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں افغانستان نے آسٹریلیا کو اپ سیٹ شکست دے کر دو بڑی ٹیموں کو مشکل میں ڈال دیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کی بھرمار ہوگئی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا 51 واں میچ سپر ایٹ مرحلے میں فائنل سے قبل فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے جس میں ہار اور جیت دو بڑی ٹیموں کے سیمی فائنل میں جانے اور اخراج کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

آج سینٹ لوشیا میں ڈیرن سمی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے کا اہم ترین میچ کھیلنے میدان میں اتریں گی۔

- Advertisement -

گوکہ بھارت دو میچز جیت کر اور رن ریٹ کی بنیاد پر کمفرٹ زون میں ہے لیکن کرکٹ اتفاقات کا کھیل ہے جہاں غیر معمولی کارکردگی معمولی ٹیم کو آگے اور بڑی ٹیم کو چھوٹا بنانے میں دیر نہیں لگاتی اور رواں میگا ایونٹ کے پہلے مرحلے میں یہ ثابت بھی ہو چکا۔

بھارت یہ میچ جیت کر بغیر کسی رکاوٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا جب کہ آسٹریلیا کی شکست اسے میگا ایونٹ سے خالی ہاتھ اخراج کے شدید خطرے سے دوچار کر دے گی۔

اگر کل سپر ایٹ کے آخری میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا تو بھارت کے ساتھ افغانستان ناک آؤٹ مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لے گا جب کہ آسٹریلیا کو خالی ہاتھ وطن واپس لوٹنا پڑے گا۔

لیکن آج آسٹریلیا کی جیت اور کل افغانستان کی بنگلہ دیش کے خلاف بھاری مارجن سے فتح کے بعد بھارت سمیت دونوں فاتح ٹیموں کے چار چار پوائنٹ ہو جائیں گے اور یوں معاملہ اگر مگر سے ہوتا ہوا رن ریٹ کی بنیاد پر پہنچ جائے گا۔

کرکٹ شائقین آج دنیا کی دو بڑی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے اس ہائی وولٹیج مقابلے کے شدت سے منتظر ہیں، تاہم اس سے قبل ہی سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کی بھرمار ہوگئی ہے جس سے صارفین بھی محظوظ ہو رہے ہیں۔

ان میں سے کچھ دلچسپ اور مضحکہ خیز میمز یہ ہیں۔

 

 

 

 

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں