ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 206 رنز کے تعاقب آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بناسکی، شکست کے بعد آسٹریلیا کی سیمی فائنل میں رسائی مشکل ہوگئی ہے۔
View this post on Instagram
ٹریوس ہیڈ کی 43 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز بھی آسٹریلیا کو شکست سے نہ بچاسکی۔ کپتان مچل مارش 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
View this post on Instagram
گلین میکسویل 20 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کو وکٹ دے بیٹھے، ڈیوڈ وارنر 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، مارکس اسٹونس 2 اور ٹم ڈیوڈ 15 رنز بناسکے۔
View this post on Instagram
میتھیو ویڈ ایک رن بنا کر ارشدیپ سنگھ کا نشانہ بنے، پیٹ کمنز 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
View this post on Instagram
بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کلدیپ یادیو نے دو، جسپریت بمراہ اور اکشر پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
View this post on Instagram
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے تھے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 206 رنز کا ہدف دیا تھا۔
کپتان روہت شرما نے 41 گیندوں پر 92 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 8 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ انہوں نے مچل اسٹارک کے ایک اوور میں 29 رنز بنائے، سوریا کمار یادیو 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
View this post on Instagram
ویرات کوہلی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، رشبھ پنت 15 رنز بناسکے، شیوم دوبے 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ہاردک پانڈیا 27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
View this post on Instagram
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے چار اوورز میں 45 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، مارکس اسٹونس دو اور جوش ہیزل ووڈ ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
View this post on Instagram
اس سے قبل آسٹریلوی کپتان مچل مارش ٹاس جیت کر روہت شرما الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
View this post on Instagram
آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مچل مارش کررہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، ٹم ڈیوڈ، میتیو ویڈ، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔
بھارتی ٹیم میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلے گی۔
واضح رہے بھارت اس ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہا ہے جبکہ افغانستان سے شکست کے بعد آسٹریلیا کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے یہ میچ جیتنا لازم ہے۔
اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔