بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: کس میں کتنا ہے دم؟ ٹیم کینیڈا

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں کینیڈا کو امریکا نے شکست دے دی آج ہم جانیں گے کینیڈین ٹیم کی خوبیوں اور خامیوں کے بارے میں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں شریک 20 ٹیموں میں ایک ٹیم کینیڈا بھی ہے جس کو افتتاحی میچ میں پڑوسی ملک امریکا نے با آسانی شکست سے دوچار کر دیا۔

کینیڈا تقریباً 4 کروڑ آبادی والا ملک ہے اور یہاں کرکٹ نئی نہیں۔ اس ملک کو 1968 میں ون ڈے کا ایسوسی ایٹ ملک کا اسٹیٹس ملا اور 1979 میں پہلا ون ڈے ورلڈ کپ کھیلا تاہم یہاں کرکٹ اب تک پنپ نہیں سکی۔

کینیڈا نے 2003 کے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کو اپ سیٹ شکست دی۔ 2007 اور 2011 کا ورلڈ کپ بھی کھیلا۔ بھارت میں کھیلے گئے 2011 کے ون ڈے میگا ایونٹ میں کینیڈا نے پاکستان کو 184 رنز پر ڈھیر کر دیا تھا تاہم میچ نہ جیت سکے۔

دو سال قبل جب 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیموں کی شمولیت کا فیصلہ ہوا تو کینیڈا امریکن کوالیفائر میں چھا گیا۔ 6 میچ میں 9 پوائنٹس لے کر کوالیفائی کیا۔

کینیڈا کا سب سے مشہور سیاحتی مقام نیاگرا آبشار ہے اور شائقین کا کرکٹ میں جوش وخروش بڑھانے کے لیے ورلڈ کپ کی ٹرافی وہاں بھی لے جائی گئی۔

رواں میگا ایونٹ میں کینیڈا گروپ اے میں شامل ہے جہاں وہ امریکا سے میچ کھیل چکا، اب اس کا پاکستان، بھارت اور آئرلینڈ سے جوڑ پڑے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: امریکی کپتان پاکستان اور بھارت کو بھی ہرانے کیلیے پُرعزم

دیکھنا پڑے گا کہ ون ڈے ورلڈ کپ کی طرح ٹی ٹوئنٹی میں بھی یہ کچھ ٹیموں کو پریشان کر سکتی ہے یا نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں