جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: قومی کھلاڑیوں کا آج سے ‘بائیو سکیور ببل’ شروع ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا کاؤنٹ ڈاؤن جاری ہے، میگا ایونٹ کے آغاز میں صرف 9 روز باقی رہ گئے، پاکستانی کھلاڑی آج سے بائیو سکیور ببل میں چلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق تمام ٹیموں نے میگا ایونٹ کی کرلی ہے، پاکستانی کھلاڑی آج سے بائیو سکیور ببل میں انٹری دیں گے، ٹیم 15 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات جائے گی۔ بنگلہ دیش، افغانستان اور دیگر ٹیمیں یواے ای پہنچ گئیں۔

سترہ اکتوبر سے عمان میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا کوالیفائر شروع ہوگا، دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بھی اس بڑے ایونٹ کے لیے پُرجوش ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) اینٹی گریٹی اور بائیو سیفٹی کے سربراہ ایلکس مارشل کا کہنا ہے کہ ایس او پیز تیار ہیں، کسی بھی شخص کا کورونا مثبت آیا تو اسے دس دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔

انہوں‌ نے کہا شائقین ماسک پہن کر اسٹیڈیم آئیں، کوئی بے احتیاطی برداشت نہیں کی جائے گی۔

خیال رہے کہ آئی سی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں میں کرونا سیفٹی ببل میں رہتے ہوئے ذہنی صحت سے متعلق بڑھتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کے لیے ماہرین نفسیات کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں