قومی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کھیلنے کےلیے 15 اکتوبر کو لاہور سے متحدہ عرب امارات کےلیے روانہ ہوگا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کے زیر اہتمام ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں ہورہا ہے جس میں شرکت کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم 15 اکتوبر کو لاہور سے امارات روانہ ہوگی۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جس کےلیے تمام کھلاڑی لاہور کے مقامی ہوٹل میں سات روز کےلیے خود کو قرنطینہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑی ایونٹ کے بعد ایک سے دوسرے سیکیور ببل میں منتقل ہوجائیں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ کے اسپورٹ اسٹاف میں شامل ارکان 8 اکتوبر کو لاہور میں جمع ہوں گے اور باؤلنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر 7 اکتوبر کو پاکستان پہبچیں گے جب کہ بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن یو اے ای میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کو اہل خانہ متحدہ عرب امارات لے جانے کی اجازت ہوگی۔