ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون سے شروع ہو رہا ہے تاہم میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ 9 جون کو نیویارک میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا کرکٹ شائقین بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں تاہم سب سے زیادہ شدت سے میگا ایونٹ کے جس بڑے مقابلے کا انتظار ہو رہا ہے وہ پاک بھارت ٹاکرا ہے جو 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا۔

اس امریکی شہر میں پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے شہریوں کی بہت بڑی تعداد رہتی ہے جب کہ دنیا بھر میں اس میچ کے شائقین ہیں۔ اسی لیے ہر کوئی میچ کے سنسنی خیز لمحات کو براہ راست اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کرنا چاہتا ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس میچ کے ٹکٹ کی قیمت نے دنیا میں بیس بال کے مہنگے ترین ٹکٹوں کی قیمت کو بھی بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ٹکٹوں کی بہت زیادہ مانگ کے باعث کم ترین درجے کا ٹکٹ بھی 1320 ڈالر کا ہے جو نیویارک یانکیز کی مہنگی ترین ٹکٹ سے بھی کہیں زیادہ مہنگا ہے جب کہ ری سیل پلیٹ فارمز پر پاک بھارت ٹکٹیں 10 ہزار ڈالر تک میں فروخت کیلیے پیش کی جارہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC T20 World Cup (@t20worldcup)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں