بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: کیا پاک بھارت ٹاکرے کو بارش بہا لے جائے گی؟ تازہ صورتحال جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا سب سے بڑا مقابلہ جس کا دنیائے کرکٹ کو شدت سے انتظار ہے آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

نیویارک کے ناساؤ کرکٹ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس بڑے مقابلے میں بارش تیسری فریق بن کر رنگ میں بھنگ ڈال سکتی ہے۔

غیر ملکی موسم کی ویب سائٹ accuweather.com کے مطابق آج میچ کے دوران بارش کے امکانات ہیں۔

- Advertisement -

امریکا کے مقامی وقت کے مطابق روایتی حریفوں کے درمیان یہ مقابلہ وہاں کے مقامی وقت کے مطابق اتوار 9 جون یعنی آج صبح ساڑھے دس بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق (شام ساڑھے سات بجے) شروع ہوگا۔

مذکورہ ویب سائٹ کے مطابق نیویارک وقت کے مطابق صبح 11 بجے بارش کا 51 فیصد امکان ہے۔ یعنی میچ شروع ہونے کے آدھے گھنٹے بعد بارش کی وجہ سے خلل پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ میچ کے دن کے ابتدائی اوقات میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اگرچہ تیز بارش کا امکان ظاہر نہیں کیا گیا تاہم بارش اگر میچ کو واش آؤٹ کرتی ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔

پاکستان اور بھارت نے اب تک رواں ٹورنامنٹ میں ایک ایک میچ کھیلا ہے۔ بھارت نے آئرلینڈ کو شکست دی جب کہ پاکستان کو سب سے بڑا دھچکا امریکا سے شکست سے لگا ہے۔

اگر میچ ہوا تو پاکستان کو صرف جیت کے لیے میدان میں اترنا ہوگا کیونکہ اس نتیجے کی صورت میں وہ ٹورنامنٹ میں اپنا سفر آگے جاری رکھ سکے گا اگر نتیجہ برخلاف ہوا تو پھر بھارت 4 پوائنٹ کے ساتھ اگلے مرحلے کے مزید قریب اور گرین شرٹس کی سپر 8 مرحلے میں رسائی مشکل ترین ہو جائے گی۔

آر یا پار، ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا آج

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں