جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: میزبان امریکا کا فاتحانہ آغاز، کینیڈا کو شکست

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آغاز ہوگیا ڈیلاس میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں میزبان امریکا نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ہوا اور سنسنی خیز لمحات سے بھرپور آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی میچ ڈیلاس کے گرینڈ پرائیر اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں میزبان امریکا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر میگا ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

کینیڈا کی جانب سے دیا گیا 195 رنز کا بڑا ہدف امریکا نے 18 ویں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ایرون جونز نے 40 گیندوں پر برق رفتار اور نا قابل شکست 94 رنز بنا کر ٹیم کی جیت  میں اہم کردار ادا کیے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

- Advertisement -

کینیڈا کے 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکا کی پہلی وکٹ صفر پر ہی گر گئی تھی، جب اسٹیو ٹیلر کو کلیم ثنا نے کھاتہ کھولے بغیر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد دوسری وکٹ کے لیے کپتان مونانک پٹل اور اینڈرس گوس کے درمیان 42 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی۔ اس موقع پر امریکی کپتان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد ایرون جونز نے کریز سنبھالی اور اینڈرس کے ساتھ مل کر 131 رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے امریکا کی فتح کو یقینی بنایا۔ اینڈریس 46 گیندوں پر 65 گیندوں کی ذمے دارانہ اننگ کھیلی۔

میچ کے ہیرو ایرون جونز کی 94 رنز کی نا قابل شکست اننگ میں 10 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ کینیڈا کی جانب سے کلیم ثنا، ڈیلون ہیلیگر اور نکھل دتہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔ دو بلے بازوں نے نصف سنچریاں بنائیں۔ ناونیت دھلیوال نے 61، نکولس کرٹن نے 51 اسکور کیے۔ اس کے علاوہ ایرون جونسن 23 اور شیریاس مووا 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

امریکا کی جانب سے پیسر علی خان، ہرمیت سنگھ اور کوری اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پہلے میچ  میں ٹاس امریکا نے جیتا تھا اور کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ امریکی کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ وکٹ دیکھ کر کیا، ہدف کو حاصل کریں گے جب کہ پہلی اننگ میں وکٹ بولرز کو مدد فراہم کرے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

کینیڈین کپتان سعدظفر نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں، وکٹ اچھی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ورلڈ کپ ہے، دو طرفہ سیریز نہیں، اس لیے دباؤ رہے گا لہٰذا ہم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

واضح رہے کہ موناک پٹیل نے ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کو ایک حیرت انگیز احساس قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ 5 سالوں کے دوران ورلڈ کپ تک ہمارا سفر نا قابل یقین ہے۔ آج کے میچ کی پچ اچھی لگ رہی ہے، فاسٹ بولرز کو شروع میں مدد ملے گی۔

کینیڈین کپتان سعد بن ظفر نے بھی پہلی بار ورلڈ کپ کھیلنے کو تاریخی دن قرار دیا اور کہا کہ یہ دو طرفہ سیریز نہیں بلکہ ورلڈ کپ ہے اور ایونٹ میں دباؤ رہے گا۔ ہمارے پاس مکمل اسکواڈ ہے، اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پُرامید ہیں۔ وکٹ اچھی ہے او رپہلے بیٹنگ میں کوئی مسئلہ نہیں۔

امریکی اسکواڈ:

امریکا کی ٹیم میں موناک پٹیل (کپتان)، ایرون جونز، علی خان، کوری اینڈرسن، اینڈریس گوس، ہرمیت سنگھ، جسدیپ سنگھ، نتیش کمار، سوربھ نیٹراوالکر، اسٹیون ٹیلر اور شیڈلے وین شامل ہیں جب کہ ریزرو پلیئرز کیلیے نوستھش کینیج، ملند کمار، نیسرج پٹیل اور  شایان جہانگیر موجود ہوں گے۔

کینیڈین اسکواڈ:

کینیڈا کی ٹیم میں سعد بن ظفر (کپتان)، دلپریت باجوہ، ناونیت دھلیوال، نکھیل دتہ، جیریمی گورڈن، ڈیلون ہیلیگر، ایرون جونسن، کلیم ثنا، نکولس کرٹن، شیریاس مووا اور پرگت سنگھ شامل ہیں جب کہ ریزرو پلیئرز میں ریشیو جوشی، جنید صدیقی، ریان پٹھان اور رویندرپال سنگھ کے نام شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج دوسرا میچ ویسٹ انڈیز اور پاپوا نیوگنی کے درمیان پراویڈنس میں کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں