منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

پاک امریکا میچ، شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے ڈیلاس کا رُخ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان آج امریکہ کے خلاف اپنے پہلے میچ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سفر کا آغاز کرے گا، میچ دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد ڈیلاس پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے امریکا میں موجودگی پر امریکا میں مقیم پاکستانی کافی پرجوش ہیں اور پاکستانی شائقین نے ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے بڑی تعداد میں ٹکٹس خریدے ہیں۔

امریکا کے دیگر شہروں سے بھی پاکستان اور امریکا کے میچ کیلئے پاکستانی ڈیلاس پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ امریکا میں مقیم پاکستانی قومی ٹی ٹیم کو ایکشن میں دیکھنے کے لئے کافی پرجوش نظر آرہے ہیں۔

- Advertisement -

ہیوسٹن میں مقیم پاکستانی کا کہنا تھا کہ پاک امریکا میچ کیلئے ہم کافی پرجوش ہیں کیونکہ دونوں ہی ممالک سے ہمارا گہرا رشتہ ہے، پہلے ہم پاکستانی تھے تاہم اب ہم امریکی شہری ہیں اس لیے دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرنا پڑے گا۔

امریکام میں مقیم پاکستانی نے مزید کہا کہ امریکا میں پاکستانی پلیئرز کو قریب سے دیکھنے کا پہلی بار موقع ملے گا اسی لیے ہم ہیوسٹن سے ڈیلاس پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پہلے میچ سے قبل بھرپورپریکٹس سیشن میں حصہ لیا، قومی کرکٹرز نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی۔

محسن نقوی کی مداخلت، نیویارک میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہوٹل تبدیل

آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کا مقابلہ ڈیلاس میں میزبان ٹیم امریکا سے ہوگا، پاکستان کے مقابلے میں امریکی ٹیم کرکٹ میں ناتجربہ کار ضرور ہے مگر اس نے پہلے میچ میں بتا دیا کہ اس سے جیتنا آسان نہیں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں